امریکہ کے شہر نیو یارک میں14واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول منعقد ہوا ۔ جس میں ترک فلم "سائلنسڈ ٹری” (خاموش درخت) کو سال کی بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سائلنسڈ ٹری فلم کے ہدایت کار فیصل سویسل ، پروڈیوسر علی نوری اسکوئی جبکہ سردار اورچین، سیزن اکباسوگلارِی، کبرا کیپ، میرٹ یاوزکان ، ریزا آکین نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے
اس فلم کو فیسٹول کے افتتاحی تقریب میں شائقین کو دکھایا گیا

اس فلم امریکی فیسٹول کی مختلف کیٹیگری میں اب تک 5 ایوارڈ حاصل کیے ہیں ۔ترک وزارت ثقافت و سیاحت کے تعاون سے اس فلم نے غیر ملکی فلم فیسٹول میں تقریباً 18 ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ جن میں ، جس میں 27 ویں اڈانا فلم فیسٹیول، ٹورینو انڈر گراؤنڈ سین فیسٹیول، بلقان پینوراما فلم فیسٹیول اور 6 ویں لندن سٹی فلم ایوارڈز شامل ہیں۔
