ترکیہ کی ٹیکنالوجی کمپنی آئی ٹی ویلی اگلے ماہ بین الاقوامی سطح پر ویڈیو گیم ڈویلپرز کے لیے سمر کیمپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
شمال مغربی ترکیہ کے صوبے کو کیلی میں واقع ویلی ڈیجیٹل اینی میشن اینڈ گیم سنٹر 21ممالک کے گیم ڈویلپر کی میزبانی کرئے گا۔
یہ سمر کیمپ 1 سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔
عالمی گیم ڈویلپمنٹ سمر کیمپ میں یونان، فرانس، قازقستان، پاکستان اور نائیجیریا سمیت دنیا بھر سے1 ہزار سے زائد گیم ڈویلپرز اس سمر کیمپ میں حصہ لیں گے۔
گیم ایکو سسٹم میں سافٹ ویئر ڈویلپرز، ڈیزائنرز، اسکرین رائٹرز، پبلشرز، ایڈورٹائزرز، اور مینیجرز اپنے 10روزہ کیمپ کے دوران اپنے خیموں میں رہ کر آن لائن بھی کیمپ میں شرکت کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے پراجیکٹ کو وقت پر پورا کر سکیں۔
آئی ٹی ویلی کے جنرل ڈائریکٹر سردار ابراہیم سوگیلو کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے میدان میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ کھیلوں کی دنیا کو ایک اور رخ مل سکے۔
مختلف ثقافتوں کو ایک جگہ اکھٹا کرنا آج کی نوجوان پیڑھی کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ وہ ہر ملک کی ثقافت اور انکے لوگوں کے بارے میں جان سکیں۔
انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں ہم مزید ملکوں کی میزبانی کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
آئی ٹی ویلی ترکیہ میں ویڈیو گیمز ڈویلپرز کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
موسم سرما میں پہلے کیمپ کے آن لائن انعقاد کے بعد، یہ سمر کیمپ آن لائن اور ذاتی طور پر منعقد کیا جائے گا۔