
ترکی اور آذربائیجان کے مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا
اجلا س کی صدارت ترک صدارتی مواصلاتی ڈائریکٹر فرحتین آلتن اور آذربائیجان کے صدراتی مشیر حکمت حاجیوف نے کی
ترکی کے مواصلاتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے "عوامی سفارت کاری ، بین الاقوامی میڈیا ، اسٹریٹجک کمیونیکیشن ، تعلیم ، قانون سازی اور ضابطے ، ڈیجیٹلائزیشن اور بین الاقوامی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
استنبول میں ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک سے میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرحتین آلتن نے کہا کہ میڈیا اور مواصلات کے شعبے کی ادارہ سازی کے لیے یہ ایک بہت اہم قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی جنگ میں میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا جو دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی بنا پر ہی ممکن ہوا ۔
ترکی اور آذربائیجان کے مابین مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل کے لیے گزشتہ دستمبر مفاہمت کی یادداشت پر دستحط ہوئے تھے۔