fbpx
ozIstanbul

ترکی اور آذربائیجان کے مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم کا پہلا اجلاس

ترکی اور آذربائیجان کے مشترکہ میڈیا پلیٹ فارم کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا

اجلا س کی صدارت ترک  صدارتی مواصلاتی ڈائریکٹر  فرحتین آلتن اور آذربائیجان کے صدراتی مشیر  حکمت حاجیوف نے کی

ترکی کے مواصلاتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے  مطابق   فریقین نے "عوامی سفارت کاری ، بین الاقوامی میڈیا ، اسٹریٹجک کمیونیکیشن ، تعلیم ، قانون سازی اور ضابطے ، ڈیجیٹلائزیشن اور بین الاقوامی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

استنبول میں ہونے والے اجلاس میں  دونوں ممالک سے میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے فرحتین آلتن نے کہا کہ  میڈیا اور مواصلات کے شعبے کی  ادارہ سازی کے لیے یہ  ایک بہت اہم  قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی جنگ میں  میڈیا  نے بھی اہم   کردار ادا کیا  جو دونوں ممالک  کے مستحکم  تعلقات کی بنا پر  ہی ممکن ہوا ۔

ترکی اور آذربائیجان کے مابین  مشترکہ پلیٹ فارم  کی تشکیل کے لیے گزشتہ  دستمبر مفاہمت کی یادداشت پر دستحط ہوئے تھے۔

پچھلا پڑھیں

سوشل میڈیا پر موجود غلط معلومات جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں: صدرایردوان

اگلا پڑھیں

امریکہ کے ساتھ فضائی حدود کا کوئی معاہدہ زیر غور نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے