دنیا میں آن لائن گیمنگ کی سب سے بڑی کمپنی "زِنگا” نے ٹرکش موبائل گیمنگ کمپنی پِیک خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ خریداری کا یہ معاہدہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر میں طے پایا جس میں سے 90 کروڑ ڈالر کیش اور 90 کروڑ ڈالر کے شیئرز خریدے جائیں گے۔ معاہدہ اس سال کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہو جائے گا۔
ٹرکشن موبائل گیمنگ کمپنی پِیک کے ملازمین کی تعداد 100 ہے۔ تُرک کمپنی پِیک کی دو فرنجائز "ٹُون بلاسٹ” اور "ٹوائے بلاسٹ” آن لائن گیمنگ میں دسویں نمبر پر ہیں جبکہ امریکہ میں تُرک کمپنی 20 ویں نمبر پر ہے۔ پِیک کی آن لائن گیمز آئی فون پر بھی دستیاب ہیں۔ زِنگا نے فیس بُک پر "فارم وائلے” اور موبائل فون گیمز پر توجہ مرکوز کر دی ہے اور جلد ہی نئی گیمز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
Tags: ترک گیمنگ کمپنی ٹیکانولوجی