
استنبول کے ایک مشہور ثقافتی مقام ، زورلو پرفارمنگ آرٹ سینٹر(پی ایس ایم ) نے 13 مارچ کو کورونا وائرس کے خطرے کے تحت پرفارمنس روک کراپنےساتھویں سیزن کو آن لائن مکمل کیا تھا۔
پی ایس ایم ایک بار پھر آرٹ سے محبت رکھنے والوں کے لیے 7 اکتو بر کو سماجی دوری اور حفظان صحت کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنے آٹھویں سیزن کا انعقاد کرے گا۔
پی ایس ایم نے اکتوبر کے مہینے میں اپنے تھیٹر پر خاص توجہ دینے کا ارادہ کیا ہے تاکہ تھیٹر پر وبا کے باعث پڑے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔
اکتوبر میں حالیہ مقبول ڈراموں کو سٹیج پر دکھایا جائے گا جن کی فہرست کچھ اسطرح ہے۔
گرلز اینڈ بوائز 7،8 اکتوبر ؛ڈیر شیملیس دیتھ 11 اکتوبر؛ دی ویڈو 12،13 اکتوبر؛دی سن 16 اکتوبر؛دی ریل 19،20 اکتوبر؛دی تروتھ 26 اکتوبر اور نیکڈ سیزن 31 اکتوبر کو سٹیج پر پیش کیا جائے گا۔
پیسو ویب سائٹ پر تمام پروگرامز کی ٹکٹ فروخت کی جا رہی ہیں۔پی ایس ایم کا باکس آفس بھی سینٹر کے کھلنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔
اکتوبر کے بعد آنے والے پروگرامز کی تاریخ وقت کے ساتھ شائیقین کوبتا دی جائے گی۔