turky-urdu-logo

صدر ایردوان کل ترک عوام کو کیا بڑی خوشخبری دیں گے، چہ مگوئیاں عروج پر

انقرہ میں شمسی توانائی کے پینل بنانے والی کمپنی گیلیون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کے روز ترک عوام کو ایک بڑی خوشخبری دیں گے جس سے ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
اس وقت ترکی میں صدر ایردوان کے اس اعلان پر چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم بلوم برگ نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترک بحری جہاز اروچ رئیس کو گیس کے کچھ ذخائر مل گئے ہیں جن کا اعلان کل صدر ایردوان کریں گے۔
واضح رہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترک ریسرچ بحری جہاز اروچ رئیس تیل و گیس کی تلاش کا کام کر رہا ہے۔ کل ہی حکومت نے ایک اور بحری جہاز یو واز کو بھی اروچ رئیس کی مدد کے لئے بھیجا ہےْ
ترک عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کا اعلان کل صدر ایردوان کریں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت مشرقی بحیرہ روم یونان اور ترکی کے درمیان تنازعہ بن گیا ہے۔ یونان کا کہنا ہے کہ ترکی اس کی سمندری حدود میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ ترکی کا موقف ہے کہ وہ اپنی قانونی سمندری حدود سے کسی طور پر بھی دستبردار نہیں ہو گا۔

Read Previous

غزہ میں اندھیروں کا راج

Read Next

زورلو پرفارمنگ آرٹ سینٹر کے دروازے شائیقین کے لیے کھول دیے گئے

Leave a Reply