اسرائیل کی طرف سے غزہ کے پاور پلانٹ کو ایندھن کی فراہمی پر پابندی سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ غزہ کے شہریوں نے رات بغیر بجلی کے اندھیرے میں گزاری۔ غزہ کے اکلوتے پاور پلانٹ کو ایندھن کی فراہمی ایک ہفتے سے بند ہے۔ اسرائیل نے ایک ہفتہ قبل غباروں کے ذریعے مضافاتی علاقوں پر حملے کا جواز بناتے ہوئے ایندھن کی فراہمی روک دی تھی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے غباروں کے ذریعے یہودی بستیوں پر حملے کی کوشش کی گئی جس کے باعث سزا کے طور پر غزہ کے پاور پلانٹ کو ایندھن کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
غزہ کے پاور پلانٹ کا آپریشن کل سے بند ہے کیونکہ اسٹاک میں رکھا گیا ایندھن ختم ہو چکا ہے۔
Tags: عالم اسلام فلسطین