دور خاضر میں ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کو بہتر اور آسان بنا نے کے لیے نت نئی شکلیں اختیار کر رہی ہے، سمارٹ فونز ہماری مجبوری اور ڈیجیٹل سروسز زندگی گزارنے کے اصول بن چکے ہیں۔ ایسے میں امریکہ کی ٹیک کمپنی ایپل کی مارکیٹ ویلیو دو ٹرلین ڈالرز تک پہنچ جانا ہمارا ٹیکنولوجی پر انحصار کی واضح دلیل ہے۔
آئی فون بنانے والی کمپنی کے شٗئیرز کی قیمت بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 467.77 ڈالرز تک پہنچ گئے جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو دو ہزار ارب ڈالرز ہو گئی۔
اسٹاک مارکیٹ 462.83 ڈالرز پر بند ہونے سے بھی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو بر قرار ہی ۔ ایپل نے دنیا کی پہلی 1 ہزار ارب ڈالرز مالیت کی کمپنی بننے کے صرف دو سال بعد ہی یہ معرکہ سر کیا ہے۔ عالمی وبانے جہاں امریکی معیشت کو شدید نقصان پہچایا ہے اور بے روزگاری کی شرح بدترین سطح تک پہنچ چکی ہے ایسی صورت حال میں ایپل کا دنیا کی مہنگی ترین کمپنی بننا معیشت کے واپس اپنے پاوں پر کھڑے ہونے کی طرف اشارہ ہے۔