
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترکش کلچرل سنٹر لاہور نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے دارالحکومت اسلام آباد میں 15 روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔
یہ سمر کیمپ ترکیہ وِد چلڈرن، ترک جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے عنوان سے 17 جولائی ک شروع ہوا۔
سمر کیمپ میں ترک زبان، خطاطی، مصنوعی ذہانت اور روایتی ترک تیر اندازی کی کلاسز دی جائیں گی۔
سمر کیمپ میں 25 بچوں نے داخلہ لیا ہے جو ترک ثقافت سے روشناس ہو رہے ہیں۔