turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ترک شمالی قبرص میں نئے تعمیر شدہ ایرجان ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

صدر ایردوان نے ترک شمالی قبرص کے دارالحکومت میں ایرجان بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کر دیا۔

ایرجان  ہوائی اڈے کو سب سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والے ہوائی اڈے کا اعزاز حاصل ہے

ترک شمالی قبرص میں ایک تقریب کے دوران ایرجان ایئرپورٹ کے نئے رن وے اور ٹرمینل کی عمارت کا آغاز مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے پر ترک آبادی کے تحفظ کے لیے ترکیہ کے فوجی آپریشن کی 49 ویں برسی کے موقع پر ہوا۔

صدر ایردوان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نیا ٹرمینل پرانے کے مقابلے 6 گنا زیادہ بڑا ہے۔

ایرجان ہوائی اڈے کی سالانہ مسافروں کی گنجائش فی الحال 4 ملین ہے، نئے ٹرمینل اور رن وے کے ساتھ ابتدائی طور پر 8 ملین تک بڑھنے کا امکان ہے۔اس سے سالانہ آمدنی تقریباً 30 ملین یورو پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔

نیا رن وے3,100 میٹر (10,170 فٹ) پر پھیلا ہوا ہے، جو اس سے قبل 2,755 میٹر تھا۔

ہوائی اڈے پر کل 30 طیاروں کے لیے پارکنگ ایریا موجود ہے۔

اس میں 1,500 گاڑیوں اور جدید ترین نئے آلات کی گنجائش کے ساتھ ایک انڈور پارکنگ کی جگہ ہوگی۔

توقع ہے کہ یہ سہولت ملک کی سیاحت اور معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

Read Previous

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ لاہور کا بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد

Read Next

انقرہ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے مذاکرے کا اہتمام، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی شرکت

Leave a Reply