turky-urdu-logo

خاتون اول کا متحدہ عرب امارات میں خواتین کی جنرل یونین کا دورہ

خاتون اول امینہ ایردوان نے ابوظہبی میں جنرل ویمن یونین اور سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن کا دورہ کیا۔

یونین کی سرگرمیوں کے بارے میں سیکرٹری جنرل نورا السویدی کی بریفنگ کے بعد، خاتون اول نے ہال میں یادگاری کتاب پر دستخط کیے جہاں یونین کی اعزازی صدر اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کی والدہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کو ملنے والے ایوارڈز کی نمائش کی گئی۔

ابوظہبی میں، خاتون اول امینہ ایردوان نے سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے اماراتی چلڈرن پارلیمنٹ کے 8 سالہ صدر کی جانب سے بچوں کے حقوق پر ایک پریزنٹیشن سنی۔

اس کے بعد، مسز ایردوان نے شیخ زید گرینڈ مسجد، جو دنیا کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے کا دورہ کیا۔

Read Previous

20 جولائی 1947 ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کے امن اور آزادی کا دن

Read Next

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ لاہور کا بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد

Leave a Reply