248 گھنٹوں بعد ملبے میں پھنسی نوجوان لڑکی کو زندہ بچا لیا گیا

جنوبی ترکیہ میں زلزلے کے 248 گھنٹے بعد منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک نوجوان لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا۔

امدادی کارکنوں نے صوبہ قہرمانمراش کے ایک ضلعے میں 17 سالہ الینا اولماز کو ملبے کے نیچے زندہ پایا۔

اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال متقل کر دیا گیا ہے۔

6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے دو شدید زلزلوں میں کم از کم 36ہزار سےزائد افراد ہلاک ہوئے اور80 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہرمانماراش صوبے میں تھا، جس نے 10 صوبوں میں 13 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا، جن میں حاطائے، غازینتپ، آدیامان، ملاتیا، ادانا، دیار باقر، کلیس، عثمانیہ اور سانلیورفا بھی شامل تھے۔

شام اور لبنان سمیت خطے کے کئی ممالک نے بھی 10 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کو محسوس کیا۔

Read Previous

زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 35 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترک ٹی وی چینلز نے میراتھن ٹیلی کاسٹ میں زلزلہ متاثرین کے لیے اربوں کی رقم جمع کر لی

Leave a Reply