ترک ٹی وی چینلز نے میراتھن ٹیلی کاسٹ میں زلزلہ متاثرین کے لیے اربوں کی رقم جمع کر لی

8 ترک ٹیلی ویژن چینلز نے گزشتہ ہفتے کے تباہ کن زلزلوں سے بچ جانے والوں کے لیے امدادی مہم کے دوران 6 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھی کر لی۔

ATV، FOX، Kanal D، Kanal 7، Show TV، Star TV، TRT 1 اور TV8 نے بدھ کو "Türkiye One Heart” نامی مہم کے لیے ایک براہ راست مشترکہ نشریات چلائیں۔

صدر ایردوان نے فون پر نشریات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمع ہونے والی ہر ایک پائی متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مہم بے مثال عطیات جمع کرے گی، اس کے علاوہ ایسی ہی مہم آذربائیجان اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں بھی شروع کی جائے گی۔

مشترکہ نشریات نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ثقافت، فن، کاروبار اور کھیلوں کی معروف شخصیات کو اکٹھا کیا۔

ان چینلز کے مشہور ٹی وی ستاروں نے عوام پر زور دیا کہ وہ  امدادی مہم کے لیے ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اور ترک ریڈ کریسنٹ کو عطیات دیں۔

 

 

Read Previous

248 گھنٹوں بعد ملبے میں پھنسی نوجوان لڑکی کو زندہ بچا لیا گیا

Read Next

وزیراعظم پاکستان کی انقرہ میں صدر ایردوان سے ملاقات

Leave a Reply