
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انقرہ پہنچنے پر صدارتی کمپلیکس میں صدر ایردوان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم پاکستان نے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے شدید نقصان پر صدر ایردوان اوور ترک قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کی طرح درد کو اپنے دل میں محسوس کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام متاثرہ افراد کی بحالی تک اپنی ہر ممکنہ امداد جاری رکھے گی۔
صدر ایردوان نے تباہی کن زلزلے کے تناظر میں ترکیہ کے لیے پاکستان کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پر عزم ترک قوم اس قدرتی آفت سے جلد نجات حاصل کرلے گی اور بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہو جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے تناظر میں ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کے اظہار کرنے کی غرض سے ترکیہ کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور زمین پر موجود پاکستانی ریسکیو اور ریکوری ٹیموں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، ایس اے پی ایم جناب طارق فاطمی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی ہمراہ ہیں۔