زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 35 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا ہے کہ  زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد اب تک 35 ہزار4 سو 18 ہو چکی ہے ۔

صدر نے کابینہ اجلاس کے بعد قہر مانمراش اور دس دیگر اضلاع میں آنے والے اس ہولناک زلزلے کو  عصر حاضر کی تباہی  قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ  زلزلہ ایک  تباہ کن  قدرتی آفت ہو تی ہے، اب تک ترکیہ میں زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 35 ہزار 4 سو18 جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 5 سو 5 افراد زخمی ہو چکےہیں جن میں سے 13 ہزار 2 سو8 زیر علاج ہیں۔

صدر نے بتایا کہ   19 ہزار تباہ کن عمارتوں میں سے 15 ہزار کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں تقریباً ڈھائی لاکھ سرکاری  رضا کار واہلکارامدادی کاروائیوں میں مشغول ہیں جو کہ ملبے سے آخری شہری کو نکلانے تک اسے جاری رکھیں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

امریکی وزیر خارجہ کا ترکیہ کا دورہ متوقع

Read Next

248 گھنٹوں بعد ملبے میں پھنسی نوجوان لڑکی کو زندہ بچا لیا گیا

Leave a Reply