
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن زلزلے کے بعد جذبہ خیر سگالی و یکجہتی سمیت امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
امریکی امور خارجہ کےمطابق، بلنکن آج میونخ سلامتی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ یوکرین کے لیے امداد اور علاقائی سلامتی سمیت ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد فراہم کی جانے والی امداد کا جائزہ لیں گے۔
اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ ترکیہ تشریف لائیں گے اور انقرہ میں اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔
بلنکن انقرہ میں وزیر خارجہ میولیت چاوش اوغلو اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرتےہوئے حکومت ترکیہ کی زلزلے سے متاثرہ شامی علاقوں کو فراہم کردہ امداد پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایتھنز میں یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس،وزیر خارجہ نیکوس دندیاس اور حزب اختلاف لیڈر سے بھی ملاقات کریں گے۔