دنیا بھر میں اسلحہ کی برآمد میں ایک دہائی کے بعد اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ممالک کے درمیان اسلحہ کی خرید و فروخت میں 2011 کے بعد اضافہ نہیں دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والے3 بڑےممالک امریکا ،فرانس اور جرمنی کی جانب سے ڈیلیوری میں اضافہ ہوا لیکن روس اورچین کی جانب سے ایکسپورٹ میں کمی سے مجموعی طورپراسلحے کی فروخت گھٹ گئی۔ جبکہ مشرق وسطہ میں اسلحہ کی برآمد میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ خصوصا سعودی عرب کے اسلحہ کی خیرید میں 61 فیصد اضافے کے سبب ہوا۔ علاوہ ازیں مصر نے 136 فیصد اور قطر نے 361 فیصد اسلحہ کی برآمد میں اضافہ کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلحہ کی برآمد میں ایک دہائی کے بعد اضافہ نہیں ہوا۔