turky-urdu-logo

عوام کو کورونا ویکسین لگانے میں ترکی دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی ڈیلیوری میں ترکی دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ ترکی دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوام کو کورونا ویکسین لگانے کا پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک عوام کو کورونا وائرس ریلیف پیکج کے تحت 80 ارب ٹرکش لیرا کی امداد دی ہے۔ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو 2 ارب ٹرکش لیرا کی امداد کا ایک پیکج تیار کر رہی ہے جس سے ایک لاکھ 40 ہزار چھوٹے کاروباری لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ترکی میں 14 جنوری سے چین کی کورونا ویکسین لگانے کا پروگرام شروع کیا تھا۔ ترکی نے جرمن کمپنی فائزر بائیون ٹیک سے بھی کورونا ویکسین کی 45 لاکھ خوارک خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

استنبول کے 15 لاکھ شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 22 ہزار افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک بھی دی جا چکی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اب سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو ویکسین لگانا شروع کرے گا تاکہ موسم گرما کے ٹورازم سیزن کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

ترکی نے اب تک ضعیف العمر افراد کی بڑی تعداد کو ویکسین لگا دی ہے۔ ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو ویکسین پروگرام کے تحت دونوں خوراکیں دے دی گئی ہیں۔

Read Previous

ترک انٹلی جنس کی شام کے اندر کارروائی، کُرد دہشت گرد گرفتار، ترکی منتقل کر دیا گیا

Read Next

دنیا بھر میں اسلحہ کی برآمد میں ایک دہائی بعد اضافہ نہیں ہوا؛ رپورٹ

Leave a Reply