ترک خاتون اول نے اپنے بیان میں کہا کہ پانی کا بحران ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے اسے مزاق نہیں سجھنا چاہیے۔
خاتون اول کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات مزاق نہیں ہے کہ ایک دن پانی مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
امینہ ایردوان نے ری سائیکلنگ انڈسٹری کو بتایا کہ ترکی نے زیرو پروجیکٹ کے ساتھ 36 ماہ کہ اندر 2 لاکھ 34 ہزار 2 سو 44 کلو گرام صدارتی کمپلیکس میں ریسائیکل ہونے کے قابل کچرا جمع کیا ہے۔
علاوہ ازیں ترکی نے 25 ہزار 5 سو 72 کلو گرام گرین ہاوس گیس کے خراج کو روک دیا ہے اور 3 ہزار 83 کیوبک میٹر پانی محفوظ کیا ہے۔
امینہ ایردوان کا کہنا تھا کہ لوگ خود کو قدرت کا مالک سمجھتے ہیں جسکی وجہ سے اسکی اہمیت کو نہیں سمجھ پاتے۔
امینہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات پر بلکل بھی غور نہیں کرتے کہ دنیا کتنی تیزی سے اپنی تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
اب تو پلاسٹک ہماری خوراک کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔
مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان باتوں پر ابھی سے غور و فکر کیا جائے اور قدرت کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدام کیے جائیں۔