turky-urdu-logo

آذربائیجان کی یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر داخلہ کیسے حاصل کریں

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اے ڈی اے یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر داخلہ لینے کے خواہش مند   طلبہ  کے لیے خوشحبری۔ آذری حکومت نے ملک کی بہترین یونیورسٹی اے ڈی اے میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کر دیا۔

اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے  درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ  یکم اپریل ہے۔ اسکالرشپ سے تمام بین الاقومی طلبہ مستعفید ہو سکتے ہیں۔ طلبہ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے اپلائے کر سکتے ہیں۔

فیلو شپ حاصل کرنے کا طریقہ کار:

یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ فیلوز  پہلے سمسٹر میں سو فیصد ٹیوشن فیس معاف ہو گی۔ دوسرے سمسٹر میں اسکالر شپ برقرار رکھنے کے لیے فاؤنڈیشن کورس پاس کرنا لازم ہے۔

سابقہ طلباء جو انڈرگریجویٹ میں 2.5 یا اس سے زیادہ اور گریجویٹ پروگرام میں 3.00 یا اس سے زیادہ  (جی پی اے) حاصل کریں گے انہیں 100 فیصد ٹیوشن فیس چھوٹ ملے گی۔ جبکہ اگر  طلبا  مسلسل دو سمسٹر ز  تک جی پی اے کی شرط پر پورا نہیں اتریں گے ان کا اسکالرشپ ختم کر دیا جائے گا۔

یونیورسٹی طلبا کی رہائش کے لیے ہاسٹل فراہم کرے گی اور ہوسٹل فیس کی ادائیگی بھی یونیورسٹی کے ذمے ہو گی۔

یونیورسٹی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں اسکالرشپ ختم کر دیا جائے گا اور طالب علم کو اپنی فیس خود ادا کرنی ہو گئ۔

علی مردان بے فیلوشپ میں صرف ٹیوشن اور رہائش  فیس شامل ہو گی۔ طلبا کے باقی کے اخراجات ان کو خود برداشت کرنے ہوں گے۔  

Read Previous

پانی کا بحران مذاق نہیں،ترک خاتون اول

Read Next

ویمنز یورو باسکٹ 2021جون میں منعقد ہوگی

Leave a Reply