Turkiya-Logo-top

پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری، ورلڈ بینک کی تصدیق

پاکستان کی معاشی کارکردگی میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اور ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت نے مالی سال 2026 میں 3.7 فیصد کی حقیقی شرحِ نمو حاصل کی، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

مالی سال 2023 میں شرحِ نمو منفی 0.2 فیصد رہی تھی، جو 2024 میں 2.6 فیصد، 2025 میں 3.2 فیصد اور 2026 میں 3.7 فیصد تک پہنچ گئی۔ ورلڈ بینک کو مالی سال 2027 میں 3.8 فیصد اور 2028 میں 4.2 فیصد شرحِ نمو کی توقع ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

شعبوں میں کاروباری و خدمات کے شعبے نے 4.1 فیصد نمو کی، جبکہ صنعت 3.5 فیصد اور زراعت 2.9 فیصد بڑھی۔

مہنگائی بھی نمایاں کم ہوئی۔ مالی سال 2024 میں یہ 23.4 فیصد تھی، جو 2025 میں 4.5 فیصد اور 2026 میں 7.1 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 18 ستمبر 2026 کو پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 81 کروڑ ڈالر تھے، جن میں مرکزی بینک کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر شامل تھے۔ 6 اکتوبر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت کی شرح تقریباً 277 روپے رہی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق معاشی پالیسی کا اگلا مرحلہ استحکام سے آگے بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری، برآمدات اور نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔ ان کے مطابق مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک محدود رہا۔

تاہم ورلڈ بینک نے غربت کے حوالے سے بھی اہم اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل خطے میں روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدنی پر زندگی گزارنے والے انتہائی غریب افراد میں تقریباً 48 فیصد پاکستان میں رہتے ہیں۔

ورلڈ بینک کے مطابق 2018-19 سے 2024-25 کے دوران پاکستان میں 3 ڈالر یومیہ کی غربت کی لکیر کے تحت غربت کی شرح 6.4 فیصد پوائنٹس بڑھی، جبکہ 4.20 ڈالر یومیہ کے معیار پر 3.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں اس اضافے کی وجوہات میں کووڈ 19، 2022 کے سیلاب، بلند مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور معاشی ایڈجسٹمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

عالمی بینک نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ 2026 کے آخر میں ممکنہ مضبوط ایل نینو موسمی صورتحال خوراک کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا سکتی ہے، جبکہ پاکستان بدلتے ہوئے مون سون کے باعث اس کے اثرات سے متاثر ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے اب اہم مرحلہ معاشی نمو کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ معاشی بہتری کے اثرات عام شہری کی آمدنی اور معیارِ زندگی تک پہنچ سکیں۔

ورلڈ بینک کو توقع ہے کہ پاکستان کی شرحِ نمو مالی سال 2027 میں 3.8 فیصد اور 2028 میں 4.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

Read Previous

پاکستان عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

Read Next

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات

Leave a Reply