علاقائی سلامتی، جموں و کشمیر تنازع اور افغانستان سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، جموں و کشمیر تنازع، انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے اور افغانستان سے جنم لینے والی د-ہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں کردار کو اجاگر کیا۔ انتونیو گوتریس نے د-ہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے علاقائی تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
