عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تُرکی کو 10 کروڑ ڈالر قرض فراہم کر دیا ہے۔ یہ رقم ورلڈ بینک کے 14 ارب ڈالر کے فاسٹ ٹریک فیسیلٹی منصوبے کا حصہ ہے۔ ترکی کیلئے عالمی بینک کے ڈائریکٹر اگستے ٹینو کومے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کو درپیش خطرات دور کرنے کیلئے قرض فراہم کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس ایک عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ تُرک وزارت صحت عالمی بینک کے اس قرض کو ملک میں صحت کے نطام کو مزید بہتر بنانے میں استعمال کرے گی۔ کورونا وائرس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے حفاظتی آلات کی خریداری بھی اسی فنڈ سے کی جائے گی۔ ترکی میں اب تک کورونا وائرس سے 2،805 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 30 ہزار افراد صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے گھر جا چکے ہیں۔
Tags: ترکی میں کورونا وائرس