turky-urdu-logo

تُرک صدر اردوان کی کورونا وائرس کے مریضوں سے ویڈیو کال پر بات چیت

Corona Virus Patient in Istambul

ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کے ایک گروپ کے ساتھ ویڈیو کال کی۔ ایوان صدر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترک مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون اور صدارتی ترجمان ابراہیم کالن کے ساتھ ، مریضوں اور ایردوان کی وڈیو کال کے ذریعے ملاقات کی تصاویر شائع کی گئیں۔ تمام مریض استنبول کے شہر سیرراپاسا فیکلٹی آف میڈیسن اسپتال میں زیر علاج ہیں ، وہ شہر جہاں ترکی میں زیادہ تر کیسز زیراعلاج ہیں۔ ایردوان نے اسپتال کے عملے سے بھی بات کی۔  مارچ سےاب تک کم از کم 3،174 افراد کی جان لینے  والے اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے ایردوان کو اپنی ملاقاتیں اور تقرریں ملتوی کرنی پڑیں اور کابینہ کے وزراء اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کرنا پڑی۔ جمعرات کوویڈ 19 سے مزید 93 سے زیادہ سے اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 1،514 مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج ہیں۔

Read Previous

عالمی بینک نے تُرکی کیلئے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Read Next

ترکی: ہیلتھ ورکرز کے لئے مفت ٹیکسی کی سہولت

Leave a Reply