ہیلتھ ورکرز کی آمد و رفت کے لیے مفت ٹیکسی کا آغاز استنبول کے صوبائی گورنر اور صوبائی نظامت صحت کے تعاون سے ہوا۔ ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران ، استنبول کے چیمبر آف ٹیکسی ڈرائیورز نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے ایک حصے کے طور پر 50 سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لئے 300 ٹیکسیاں مفت آمد و رفت کی سہولت فراہم کریں گی جو کہ ہیلتھ ورکرزاور چیف فیزیشن کی طرف سے خطوط موصول ہونے کے بعد کرفیو کی آخری تاریخ 4 مئی تک بائٹاکسی کی ایپلیکیشن کا استعمال کرکے سروس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
اس سروس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، استنبول کے چیمبر آف ٹیکسی ڈرائیورز کے صدر ، اییپ اکسو نے کہا کہ مفت خدمات فراہم کرنے والے ڈرائیور رضاکارانہ بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ اگر کوئی ہیلتھ ورکر دستاویز یا شناختی کارڈ دکھاتا ہے تو ، ہمارے ڈرائیور انہیں ان کے مطلوبہ پتے پر لے جائیں گے۔ یہ سروس ابھی تین دن جاری رہے گی ، اور ہم کرفیو کے دنوں میں اس خدمت کو جاری رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ایک ہیلتھ ورکر ، ناز علیباؤ اولو ، جنہوں نے اپنی شفٹ ختم کی اور اس سروس سے مستفید ہوئیں ، نے اس کے بارے میں اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا “ہمیں میٹروبس کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اگر یہ کرفیو کے دوران جاری رہا تو یہ ہمارے لئے بہت اچھا اور بہتر ہوگا۔