turky-urdu-logo

جلد معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے؛ پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے گفتگو کے دوران کہی ۔ ملاقات کے دوران  ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے سٹیٹ بینک کی کارکردگی ، زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا  وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔کورونا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر اور محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں ۔کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی ریمیٹینس میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہمارے سفیر ”معاشی سفارتکاری” کے ذریعے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقع، اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی پی ایس پلس سٹیٹس کا تسلسل، روپے کی قدر میں اضافہ اور دیگر معاشی اشاریے ہماری درست سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔انشاءاللہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Read Previous

بے قابو مہنگائی،لیرا کی گرتی ہوئی قیمت، ترکش سینٹرل بینک کے گورنر عہدے سے فارغ

Read Next

ترکش ایئرلائنز نے نئے طیاروں کی خریداری موٗخر کر دی

Leave a Reply