turky-urdu-logo

بے قابو مہنگائی،لیرا کی گرتی ہوئی قیمت، ترکش سینٹرل بینک کے گورنر عہدے سے فارغ

ترکش سینٹرل بینک کے گورنر مراد اوایزال کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کو نیا گورنر نامزد کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیئے میں گورنر کی تبدیلی کی واضح وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ترکش لیرا کی گرتی ہوئی قیمت کے بحران کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر مراد اوایزال کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔

حالیہ چند ماہ میں ترکش لیرا کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت ایک امریکی ڈالر 8.52 ترکش لیرا کے برابر ہو گیا ہے۔

 رواں مالی سال میں اب تک ترکش لیرا 35 فیصد تک ڈی ویلیو ہو چکا ہے۔ سینٹرل بینک لیرا کی گرتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔

دوسری طرف مہنگائی بھی بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ اس وقت حکومت کو کرنسی اور مہنگائی کے بحران کا سامنا ہے۔

Read Previous

نیٹ فلکس ، ایمیزون پرائم کو ترکی سے لائسنس جاری

Read Next

جلد معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے؛ پاکستانی وزیر خارجہ

Leave a Reply