turky-urdu-logo

نیٹ فلکس ، ایمیزون پرائم کو ترکی سے لائسنس جاری

نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم  وڈیو کو ترکی میں   آن لائن نشریات کے لیے لائسنس مل گیا۔

ملک کی نشریاتی اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ  نیٹ فلکس اور ایمیزون  پرائم  ویڈیو نے  ترکی میں نئے آن لائن نشریاتی قوائد کی تعمیل کے لیے  لائسنس حاصل کر لیا ہے۔

یہ اعلان  ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی سپریم کونسل ( آر ٹی یو کے ) کے اجلاس کے بعد سامنے آیا جہاں لائسنس کی درخواستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

نیٹ فلکس ، ایمیزون پرائم ویڈیو اور کچھ دیگر اسٹریمینگ  سروسز نے 10 سال کا لائسنس حاصل کر لیا۔

ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن سپریم کونسل ( آر ٹی یو کے ) کے سربراہ  ابوبکر ساحین نے ٹویٹر پر کہا کہ  مقامی نشریات کے قوانین   کے ساتھ آن لائن بین الاقوامی نشریاتی قوانین  پر عمل کرکے نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم ویڈیو نے ترکی میں لائسنس حاصل کیا ہے۔

میڈیا کی اطلاعات کے مطابق  مقامی اور بین الاقوامی  آن لائن ویب سائٹ  عارضی طور   پر حاصل کیے گئے  نشریاتی  اجازت نامے کے تحت  اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

10 سالہ آن لائن نشریات کے لیے لائسنس حاصل کرنے والی ویب سائٹ میں فیزی ، ٹی وی 8 ،  دیانت ٹی  وی اور پاور ایپ میوزک شامل ہیں۔

نئے قانون کے مطابق آن لائن  ویب سائٹ کو ترکی میں اپنی نشریات جاری رکھنے کے لیے  ( آر ٹی یو کے ) سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا اور  اسکے ساتھ ہی قوانین پر عمل بھی کرتے رہنا ہوگا۔

Read Previous

امریکہ اور ترکی کا تعلق سیاست سے بالاتر ہے؛ ترک وزیر خارجہ

Read Next

بے قابو مہنگائی،لیرا کی گرتی ہوئی قیمت، ترکش سینٹرل بینک کے گورنر عہدے سے فارغ

Leave a Reply