turky-urdu-logo

امریکہ اور ترکی کا تعلق سیاست سے بالاتر ہے؛ ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میولوت  چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ  امریکہ میں کوئی بھی امیدوار کامیاب ہو ہم نئی انتظامیہ کے ساتھ بھی اپنی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا جاری رکھیں گے۔

میولوت چاوش اولو نے انطالیہ میں منعقدہ سلسلہ جنوب مشرقی یورپی تعاون کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب میں  امریکہ میں  ہونے والے صدارتی انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں چاہے کوئی بھی صدر بنے ہم دیگر ممالک کی طرح دو طرفہ تعلقات خوش اسلوبی سے نبھائیں گے۔  

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات سیاسی جماعتوں یا پھر سیاست سے بالا تر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا  کہ امریکی معاشرے میں حالیہ برسوں میں کافی تقسیم دیکھی گئی ہے جس کی مثال افریکی نثراد  جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد پوری ریاست میں ہونے والے احتجاج ہیں اور ترکی کے لیے یہ صورتحال تشویش کا باعث ہے۔

Read Previous

الیانسپور اور تربزنسپور آمنے سامنے

Read Next

نیٹ فلکس ، ایمیزون پرائم کو ترکی سے لائسنس جاری

Leave a Reply