TurkiyaLogo-159

ترک صدر ایردوان کا آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مرمریس میں آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موغلا صوبے میں لگی آگ پر تقریبا قابو پا لیا گیا ہے

صدر کا کہنا تھا کہ 4 ہزار 500 سے زائد اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، گیارہ سو آگ بجھانے والی گاڑیاں، 15 طیارے اور 46 ہیلی کاپٹر آگ پر قابا پانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ۔

صدر نے بتایا  کہ آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ  کے عمل سمیت آگ کو مکمل طور پر بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں آگ کی وجہ سے جنگلات تباہ  ہوئے ان  علاقوں میں دوبارہ جنگلات لگائے جائیں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک ہلال احمر مارمارس جنگل کی آگ سے لڑنے والے فائر فائٹرز کی مدد میں مشغول

Read Next

سبسکرپشن میں کمی ، نیٹ فلیکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کر دیے

Leave a Reply