ترک ہلال احمر مارمارس جنگل کی آگ سے لڑنے والے فائر فائٹرز کی مدد میں مشغول

ترکیہ کے ایجین ساحلی قصبے مارمارس میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کی جدو جہد کرتے ہوئے فائر فائٹرز کے لیے ترک ہلال احمر فائر بریگیڈ ٹیمیں اپنی امدادی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترک ہلال احمر نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ امدادی تنظیم اپنے اہلکاروں کے ساتھ چوبیس گھنٹے کام کرتے ہوئے مارمارس، موگلا میں آگ بجھانے والوں اور رضاکاروں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں مزید کہنا تھا کہ ترک حلال اہمر کی ٹیمیں علاقے میں قدرتی آفات کے ماہرین کو گرم کھانا ، سوپ، روٹی، مشروبات اور پانی فراہم کر رہی ہے اور ساتھ ہی ان متاثرہ لوگوں کو بھی کھانا فراہم کر رہی ہے جو آگ کی وجہ سے اپنے گھروں کو نہیں جا پا رہے۔

بیان میں ترک ہلال اہمر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آگ پر قابو نہیں پا لیا جاتا ہماری ٹیم ایسے ہی خدمات انجام دیتی رہے گی۔

جنگل کی آگ نے جنگلات کے ارد گرد کے  کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے ۔

اب تک کافی علاقوں میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

جان بوجھ کر جنگل میں آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

پچھلے سال ترکیہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگل کی آگ دیکھی گئی تھی، جس میں ہرے بھرے علاقوں کو جلایا گیا تھا، جبکہ ان میں سے کچھ کی وجہ قدرتی وجوہات تھیں، اور اس میں سے کچھ کو برے لوگوں نے جان بوجھ کر شروع کیا تھا۔

Alkhidmat

Read Previous

صوفی بزرگ محمود آفندی لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرخاک، صدر ایردوان نے میت کو کاندھا دیا

Read Next

ترک صدر ایردوان کا آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

Leave a Reply