turky-urdu-logo

مغربی ترکیہ میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا،ترک وزیر برائے زراعت اور جنگلات

ترک وزیر برائے زراعت اور جنگلات کا کہنا ہے کہ مغربی چناکلے صوبے میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب اسے ٹھنڈا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترک وزیر برائے زراعت اور جنگلات نے کہا کہ وہ چناکلے کے ایکابٹ ضلع میں آگ سے متعلق حتمی جانچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو گھنٹے سے زائد وقت سے وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا بہت تیز اور شدید ہواؤں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے۔

ترک وزیر برائے زراعت اور جنگلات نے کہا کہ شروع سے ہی نو طیارے، چھ ہیلی کاپٹر، 94 واٹر ٹینکرز اور تقریباً 540 اہلکاروں کے ساتھ تعمیراتی مشینری نے آگ بجھانے کا کام شروع کی ہوا ہے۔

آگ سے متاثرہ رقبہ 575 ہیکٹر ہے۔

 

Read Previous

ترکیہ کی دیانت وقف نے پاکستان کو 3500 جانو روں کی قربانی کا ہدیہ دیا پروگرام کا افتتاح ترکیہ کے سفیر نے کیا

Read Next

ایرانی گلوکار منصور کے استنبول میں کانسرٹ

Leave a Reply