turky-urdu-logo

ترکیہ کی دیانت وقف نے پاکستان کو 3500 جانو روں کی قربانی کا ہدیہ دیا پروگرام کا افتتاح ترکیہ کے سفیر نے کیا

ترکیہ حکومت کی دیانت وقف جو کہ وہاں کے محکمہ اوقاف کا درجہ رکھتی ہے نے پاکستان بھر میں 3500 عدد جانوروں کی قربانی کر کے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ترکیہ کی طرف سے یہ ہدیہ کیے گئے اجتماعی قربانی کے پروگرام کا افتتاح عید کے پہلے دن راولپنڈی میں ترکیہ کے سفیر محمت پاچاجی کی طرف سے کیا گیا جہاں 100 بیلوں کی قربانی کی گئی جس کا گوشت راولپنڈی اسلام اباد کے گرد و نوا ح میں تقسیم کیا گیا ۔

ویسٹرج میں منقدہ تقریب میں ترکیہ کے سفیر محمت پاچاجی نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت محبت کرتے ہیں قربانی کا ہمارا مقصد اللہ تعالی کی رضا اور دونوں ممالک کے تعلقات اور بھائی چارے کو بڑھانا ہے۔

تقریب میں ترکیہ میں ایمبیس کے مذہبی امور کےاٹیچی عبدالرحمن آق قش نے قربانی پروگرام کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی اسلام اباد میں سو بیل اور سارے پاکستان میں 3 ہزار 5 سو جانور ذبح کیے گئے ۔

اسلام آباد کے پروگرام کے لیے ہم نے دیانت وقف کے اہم ذمہ دار جو کہ ایک مفتی بھی ہیں ایردوآن دالکس کو دی ہے جو کہ سارے پروجیکٹ کے نگرانی کریں گے۔

اس پروجیکٹ کو ایم گلو بل پاکستان (Aim Global Pakistan) نے آرگنائز کیا۔

ایم گلوبل کے چیئرمین سیف الاسلام کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ ترکیہ کے ساتھ مختلف اداروں کے ساتھ مختلف پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے لیکن قربانی کا پروجیکٹ الگ سے اہمیت رکھتا ہے اس لیے ایسے پراجیکٹ پر ہم خصوصی طور پر تعاون کرتے ہیں اور میزبانی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read Previous

Dating Younger Men by Older Ladies

Read Next

مغربی ترکیہ میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا،ترک وزیر برائے زراعت اور جنگلات

Leave a Reply