
ایرانی آذربائیجانی گلوکار منصور نے کہا ہے کہ وہ موسم گرما کے دوران استنبول میں کانسرٹ کریں گے اور اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کریں گے۔
منصور جعفری مامغانی 12 سال کی عمر میں ترکیہ سے لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اب امریکہ میں مقیم ہیں۔
انہوں نے اپنے 30 سالہ کیریئر میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے گانے باری باخ، جو آذربائیجانی ترک زبان میں ان کے 2013 کے البم Sinirsiz میں پیش کیا گیا تھا اسے ترکیہ اور ترک دنیا میں بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔
منصور نے گانے کے ذریعے ترک دنیا میں پہچانے جانے پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ انھیں یہ بات دلچسپ لگتی ہے کہ ترکیہ کے عام لوگ بھی انھیں اس گانے کی وجہ سے جانتے ہیں، جس کی جڑیں ان کے بچپن کی لوک داستانوں سے جڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس گانے کو ترکوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔