
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
دونوں وزراء نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور مشغولیت کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔