ترکی کے ایجین خطے میں زلزلے سے تباہی کے بعد دنیا بھر سے افسوس اور امداد کے لیے پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ترکی میں زلزے سے ہونے والے جانی نقصان پر نہایت رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور ترک بھائیوں کے لیے ہر قسم کی امداد کی فراہمی کا اعادہ بھی کیا۔
فلسطین کے صدر محمد عباس نے ترک صدررجب طیب ایردوان سے بذریعہ ٹیلی گرام اظہار افسوس کیا۔
کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے ، کونا کے مطابق ، کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے بھی ایردوان سے اس ناگہانی آفت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے ازمیر میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبرصی ترک عوام ہمیشہ کی طرح اب بھی اپنے ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
آذری صدر الہام علیوف نے بھی ترک صدر سے بات چیت میں زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں میں مدد کی پیشکش کی اور اس قدرتی آفت پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس نے بھی ازمیر سمیت بعض یونانی جزائر میں بھی آنے والے زلزلے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے اظہار تعزیت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر ایردوان نے بیان میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہم یونان کی بھی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آذری وزیر اعظم الہام علیوف نے ترک نائب صدر فواد اوکتائے سے رابطہ کرتے ہوئے ہر طرح کی امداد کی فراہمی کا پیغام دیا ہے۔
فرانسیسی وزیرِ داخلہ یا ایو لودریان نے بھی ٹویٹر پر بحیرہ ایجین اور یونانی جزائر میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے ترکی اور یونان سے تعاون کا پیغام جاری کیا ہے۔