turky-urdu-logo

ترکی کی آن لائن مارکیٹ آرموت کے عالمی برانڈ ہومرن کا تین نئی مارکیٹوں میں شامل ہونے کا فیصلہ

ترکی  کی آن لائن مارکیٹ آرموت  کے عالمی برانڈ  ہومرن نے   اکتوبر کے آخر  تک تین نئی مارکیٹوں  میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔

ان مارکیٹوں میں پولینڈ ، جمہوریہ چیک اور ہنگری   شامل ہیں۔

اس سے پہلے ہومرن امریکہ ، مصر ، رومانیہ اور سعودی عرب میں بھی کام کر رہا ہے۔

آرموت ڈاٹ کام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس  کے باوجود ، وہ اپنے   مقصد کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جس ہدف  کا اعلان سال کے آغاز میں کیا گیا تھا۔

ہومرن اب تینوں ممالک میں کام کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

کمپنی اور اس کے عالمی برانڈ نے درخواستوں کی تعداد اور خدمات کی مقدار کے لحاظ سے ترقی جاری رکھی ہے۔

کمپنی نے سال بہ سال رومانیہ میں تقریبا  223 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔ اس میں سعودی عرب ، امریکہ اور مصر میں بالترتیب 111، 86 اور 78فیصد کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

ارموت ڈاٹ کام کے بانی پارٹنر بعق تاپنر دائم   کا کہنا تھا کہ درمیانی مدت کے لئے ان کا مقصد یورپ ، مشرق وسطی اور افریقہ کے  خطے میں اپنے کاروبار کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی کمپنی ہونے پر فخر ہے جو ترکی سے ٹیکنالوجی برآمد کرتی ہے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی رومانیا میں ہوم رن کے ساتھ ایک مارکیٹ لیڈر بن گئی ہے۔

گذشتہ سال ہومرن کے مطالبوں میں 253 فیصد اضافہ ہوا ، خدمات کی تعداد میں 13 گنا اضافہ ہوا ، اور ہم مجموعی طور پر 669 مختلف خدمات پیش کرنے میں کامیاب رہے۔

 2019 میں خدمت فراہم کرنے والوں کی تعداد میں بھی 389 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

2020 میں برانڈ نے اپنا ہی ریکارڈ تور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہمیں مستقبل کی امید مل جاتی ہے حالانکہ مشکل حالات سے ابھی بھی ہمیں سب کی طرح سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read Previous

ترکی، ملبے تلے دبی پچاس سالہ خاتون کو 17 گھنٹوں بعد بچا لیا گیا

Read Next

ترکی میں زلزلے کے بعد دنیا بھر سے افسوس اور امداد کے پیغامات وصول

Leave a Reply