
ملک کے شماریاتی اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی نے 2019 میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے 38.4 بلین ترک لیرا خرچ کیے۔
پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال فیگر میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ ترکی کے شماریاتی ادارے ترک اسٹاٹ کے مطابق مجموعی گھریلو مصنوعات میں ماحولیاتی تحفظ کے اخراجات کا حصہ 1.9 فیصد رہ گیا ہے جو 2018 میں 1 فیصد تھا۔
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گندے پانی کی انتظامی خدمات میں 46.3 فیصد جبکہ گندے پانی کی انتظامی خدمات کا مکمل حجم 37.8 فیصد ہے۔
ترک اسٹا ٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماحولیاتی اخراجات میں سے 57.8 فیصد مالیاتی اور غیر مالی کارپوریشن کو جاتا ہے ، 34.2 فیصد حکومت اور غیر منافع بخش اداروں کو اور8 فیصد گھریلو صارفین کو جاتا ہے ۔
2018 کے مقابلے میں ماحولیاتی تحفظ کی سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔