مشہور زمانہ ترک شیف براق اوزدمیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ چند روز قبل براق نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستان آنے کی اعلان کیا تھا۔
پاکستان آمد پر براق نے پناہ گاہوں کا دورہ کرنے اور بے گھر افراد کے لیے خود کھانا پکانے کا اعلان بھی کیا۔
براق کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ان کی خوش مزاجی ہے۔ کھانے پکاتے ہوئے بھی ان کی چہرے کی مسکان برقرار رہتی ہے۔
براق نا صرف ترکی بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہیں اور ترکی آنے والے سیاح ان کی ریسٹورانٹ میں کھانا کھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شئیے کیں اور شیف کے پاکستان پہنچنے کی خبر دی۔ پاکستان میں تر ک سفیر مصطفی یردکل نے بھی اپنے ٹوئٹر پر براق کے ساتھ تصویر شئیر کی اور کہا” اس مشکل وقت میں پاکستان مسکرایٹ لانے کا شکریہ "