13 ویں صدی کے اسلامی اسکالر ، شاعر ، اور صوفی مولانا جلال الدین رومی کے پیروکار وں نے ان کے 747 یوم وصال پر ترکی میں رقص پیش کیا۔ اس سال وبا کی وجہ سے تقریب کا انعقاد سامعین کے بناکیا گیا ۔
ترکی میں صوفی شاعر رومی کے عقیدت مند انہیں مولانا کے نام سے یاد کرتے ہیں جس کے معنی عالم کے ہیں ۔ مولانا رومی ترکی کے شہر قونیا میں دفن ہیں جہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں۔
ترک ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مولا نا نے ہمارے لیے منفرد زندگی کی مثال چھوڑی ہے۔ انہوں نے زندگی کا مقصد تلاش کیا اور اسے پا لیا اور جب کوئی رہنما موجود ہوتا ہے تو اس کی پیروری سے بہتر کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے مولانا کی تعلیمات کو سمجھنے ، ان کی تشریح کرنے اور ان پر عمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Tags: ترکی مالانارومی