
استنبول اور برطانیہ مشترکہ طور پر اس سال 23 ویں فلم فیسٹیول کی میزبانی کریں گے۔
17 سے 23 دسمبر کو ہونے والا 23واں استنبول انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کورونا وائرس کے باعث اپنی فلموں اور پروگرامز کو آن لائن نشر کرئے گا۔
اس فیسٹیول کا انعقاد ترک فاونڈیشن آف سینیما اینڈ آڈیو ویزول کلچر نے وزارت ثقافت و سیاحت کے تعاون سے کیا ہے۔
فلموں اور پروگرامز کو پوری دنیا کے شائیقین آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی و ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ہر سال ترکی ایک مختلف ملک پر فوکس کرتا ہے۔
اس سال فیسٹیول میں برطانیہ بطور مہمان ملک شامل ہوگا۔
فیسٹیول میں دونوں ملکوں کی فلموں اور ڈراموں کے علاوہ سوال وجواب کا آن لائن سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔
اس سال فیسٹیول کا بین الاقوامی پارٹنر امریکہ کے پروڈیوسر الائنس برائے سنیما اور ٹیلی ویژن ہے۔