turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے کون سے کردار پی ایس ایل میں کس ٹیم کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں گے؟

ترک  ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرار بلگچ نے ٹوٹیر پر پشاور زلمی کے حوالے سے بہت جلد اچھی خبر سنانے کا اعلان کیا ٹویٹ میں انہوں نے پشاور زلمی کے ٹوٹیر اکاونٹ اور ٹیم کے سربراہ جاوید آفریدی کو بھی ٹیگ کیا۔

 یہ ٹویٹ اسرا بلگچ نے جاوید افریدی کی ٹویٹ کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے اسرا کو پشاور زلمی کی برنڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی تھی۔

اداکارہ کی طرف سے مثبت جواب آنے پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

اس سے قبل جاوید آفریدی نے ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے انجین التان دوزیتان کے حوالے سے بھی ٹویٹ کی اور مداحوں سے سوال کیا کہ اگر اطغرل غازی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن جائیں تو آپ کو کیسا لگے گا؟

 جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور اس پیغام کا خوب خیر مقدم کیا۔

جاوید افریدی کے اس اعلان کے بعد اب تمام شائقین کی نگائیں دوسری ٹیموں کی جانب سے بھی کسی ایسے ہی پیغام کی منتظر ہیں۔ یاد رہے ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں کے ساتھ ساتھ دیگر کردار جن میں تورغت، نور گل اور بانو چیچک شامل ہیں خاصے مشہور ہیں۔ اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر ٹیمیں بھی مداحوں کو خوشحبری سنائیں گئیں۔ تاہم اب تک کسی بھی ٹیم کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Read Previous

ٹِک ٹاک نے ہانگ کانگ میں اپنا نیٹ ورک بند کر دیا

Read Next

کپڑے کے ماسک کو کس طرح دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply