turky-urdu-logo

کپڑے کے ماسک کو کس طرح دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ نے ٹرپل لیئرڈ کپڑے کا ماسک خریدا ہے۔ لیکن آپ اس  بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس کا دوبارہ استعمال آپ کو انفکشن کے کسی خطرے سے محفوظ رکھے تو دیں گئیں ہدایات پر عمل کریں۔

وبائی مرض کے دوران استعمال کیے جانے والے کپڑے کے ماسک کو باقاعدگی سے دھوئیں اور جب اس کا کپڑا خراب ہونے لگے کو اسے پھینک دیں۔

صحت عامہ کے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر آپ باہر ہوں اور دوسروں سے سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھ سکیں  تو کاٹن کے کپڑے جیسے کہ ٹی شرٹس ، کچن ٹاول یا اسکارف اور بینڈینا کے کپڑے سے بنا ہوا ماسک پہنیں۔

اگر آپ ماسک میں کھانستے ہیں یا چھینکتے ہیں تو  اسے صاف ہاتھوں سے فورا تبدیل کریں علاوہ ازیں روزانہ استعمال کے بعد اسے دھوئیں۔

ماسک کو واشنگ مشین میں یا صابن اور گرم پانی سے دھونا بہتر ہے۔ بلیچ کے استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ یہ کپڑے کے دھاگوں کو نرم کر کے کپڑے کو کمزور بناتا ہے۔

ماسک مکمل طور پر خشک ہونا چاہئے۔ اگر ممکن ہو تو اسے سورج کی روشنی میں یا ڈرائر میں خشک کریں۔ کچھ ماہرین کا مشورہ کہ کم سے کم دو دن اس کے خشک ہونے کا انتظار کریں۔ نیز ، یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے ماسک کا بینڈ  ڈرائر سائیکل کے بعد بھی لچکدار ہے۔

یاد رکھیں: صرف کاٹن یا پولی پروپلین کے کپڑے سے بنے ماسک ہی دھوئے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس سرجیکل ماسک ہے اور آپ اس  کو دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ سرجیکل ماسک ایک ایسے کپڑے سے بنے ہوتے ہیں جو بہت نرم اور کاغذی نیپکن سے کچھ بہتر کپڑے سے بنے ہوتے ہیں۔ اس طرح کے ماسک کو گھر میں استعمال کیے جانے والے صفائی کے اجزاء سے نقصان پہنچ سکتا ہے یہاں تک کہ وہ دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہتے۔   

آپ اپنے صاف اور خشک ماسک کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے پیپر بیگ میں دوبارہ استعمال کے لیے رکھ سکتے ہیں۔

دنیا بھر کے طبی ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کپڑے کے ماسک یا بنیادی سرجیکل ماسک استعمال کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ طبی کارکنوں کے لئے وافر مقدار میں N95 ، N99 اور دیگر ہیوی ڈیوٹی ماسک موجود ہیں۔

Read Previous

ارطغرل غازی کے کون سے کردار پی ایس ایل میں کس ٹیم کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں گے؟

Read Next

مصر میں فوج کو سیاست کرنے کی اجازت، پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور

Leave a Reply