turky-urdu-logo

ترک شادی آرگنائزرز کا آتش بازی کے استعمال سے بائیکاٹ

ترکی کے شمالی صوبے ساکریا میں شادی کی تقریبات میں آتش بازی کے باعث ہونے والے دھماکوں کے پیش نظر شادی آرگنائزرز کاتقریبات میں آتش بازی سے بائیکاٹ کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ آتش بازی کی بجائے لیزرز شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

جنوبی انطالیہ کے صوبے میں شادی آپریٹرز کا کہنا ہے وہ شادی کی تقریبات میں دولہا اور دلہن کی ہال میں انٹری پر "والکینو” کا استعمال کرتے ہیں جو ہوا کے رخ کے ساتھ جگمگاتا ہے۔ علاوہ ازیں ہم تقریبات میں لائٹ شو کو ترجیح دیتے ہیں۔

انتالیا میں ایک شادی آپریٹر سیرن یائنالٹائے نے ، دمیرن نیوز ایجنسی (ڈی ایچ اے) کو بتایا کہ وہ ماحولیاتی اثرات کے پیش نظرآتش بازی کے استعمال کے حق میں نہیں ہیں۔

جنوبی انطالیہ کے صوبے میں شادی آرگنائزرز نے لائٹ شو کے استعمال کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ "آتش بازی کی بجائے ، ہم اپنے مہمانوں کو مختلف وی شو پیش کرتے ہیں۔”

ترکی میں ہندیک ضلع سکاریہ میں 3 جولائی کو ہونے والے آ تش بازی دھماکے کے نتیجےمیں 7 افراد ہلاک اور 127 زخمی ہوئے تھے۔
اس دھماکے کے چھے دن بعد ٹاکیسی میں ایک اور ٹرک دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور دیگر ذخمی ہوئے تھے۔
دھماکوں کے بعد بہت سے لوگوں نے آتش بازی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جسکے باعث استنبول اور ازمیر سمیت متعدد ترک بلدیات نے آتش بازی کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read Previous

کچھ ممالک ترکی کے معاشی مفادات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ترک صدر طیب ایردوان

Read Next

استنبول میں ترکی کے مشہور فوٹوگرافر آرا گلر کی تصویروں کی نیلامی۔

Leave a Reply