مشہور ترک فوٹوگرافر اور فوٹو جرنلسٹ ، آرا گلر کی تصاویروں کا ایک مجموعہ جولائی 2020 میں استنبول میں نیلام کیا جائے گا۔
سیاہ اور سفید رنگ کی تصویروں کے اس مجموعے میں استنبول اور ترکی کے دوسرے شہروں میں زندگی کو ملک کے سب سے مشہور فنکار کی نظر سے دیکھایا گیا ہے۔
استنبول موزائید نامی ادارہ نیلامی کا انعقاد کرے گا ، جو کورونا وائرس کے پیش نظر آن لائن منعقد کیا جائے گا۔ ثقافتی اور قدرتی املاک کے تحفظ کے ضابطہ اخلاق کی وجہ سے تصاویر کی فروخت صرف ترکی کے اندر خریداروں تک ہی محدود رہے گی۔
نیلامی کے فاتحین اپنی تصاویر استنبول موزائید کے نسانتاسی کے دفتر سے وصول کر سکتے ہیں ، یا نیلامی گھر سے مقامی طور پر پہنچانے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ شہر سے باہر مقامات تک اشیاء کی نقل و حمل مہنگی ثابت ہوسکتی ہے ، لیکن پھر بھی اس کااہتمام کیا جا سکتا ہے۔
بولی کی قیمت 400 ترکش لیرا ($58.25) سے شروع ہو کر 4000 ترکش لیرا ($582.46) تک ہو گی۔ استنبول موزائید کے مالک ایگور یگین کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں دوسرے فوٹوگرافرز کے آرٹ ورک کی نیلامی کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔