ترکی نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں اسے اور شمالی قبرص کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی ۔
امور خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے فرانسیسی جنگی طیاروں کے جنوبی قبرص میں اترنے کے حوالے سے کہا کہ فرانسیسی طیاروں کا جنوبی قبرص، یونان اور اٹلی کے ساتھ ملکر عسکری مشقوں کے بہانے جنوبی قبرص میں اترنا اور عارضی طور پر وہاں رکنا سن 1960 کے زیوریخ اور لندن معاہدوں کی سر ا سر خلاف ورزی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ فرانس جزیرہ قبرص کا ضامن ملک نہیں ہے مگر اس کی مشرقی بحیرہ روم میں موجودگی یونان اور جنوبی قبرص کی پیدا کردہ کشیدگی کو مزید ہوا دے گی لہذا ہم ایک بار پھر یہ دہرادیں کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور شمالی قبرص کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی ۔