جنوب مشرق ترکی میں پانی کے زیادہ استعمال نے ہزاروں مچھلیوں کی جان لے لی۔
جنوب مشرق ترکی میں واقع مصنوعی جھیل ہوسکو کے ساحل پر ایک ہفتے کے دورانیے میں ہزاروں مچھلیاں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔
زیادہ درجہ حرارت اور کاشتکاروں کے اپنے کھیتوں کو سیراب کرنے کے لئے پانی استعمال کرنے کو اسکی اصل وجہ بتائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ جھیل کے پانی کو دوبارہ بھرنے کی پچھلے دو دن سے کوشش کر رہی ہیں مگر ابھی تک مچحلیوں کو مرنے سے نہیں بچایا جا سکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے یہ جھیل پوری طرح خشک نہیں ہے مگر مچھلیوں کے مرنے کی اصل وجہ آکسیجن کی کمی ہے۔
جھیل کے قریب رہنے والے ایک رہائشی بیراک کا کہنا ہے کہ اُ س نے دس دن پہلے پہلی بار ساحل پر مچھلی کو مرا ہوا دیکھا تھا۔ جھیل کا پانی موسم سرما میں بھی مکمل نہیں ہوتا کیونکہ کاشتکار یہاں سے اپنے کھیتوں کے لیے پانی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
اسکا مزید کہنا تھا کہ ساحل پر اسطرح مری ہوئی مچھلیوں کا رہنا یہاں رہنے والوں کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔ انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔
بورسا کے زراعت اور جنگلات کے ڈائیریکٹوریٹ حمید کا کہنا ہے کہ بارش کے کمی کے باعث جھیلیں سوُکھتی جا رہی ہیں ،اور اس مسئلے پر بارشوں کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔