turky-urdu-logo

افغان حکومت اور طالبان میں بات چیت آئندہ ہفتے شروع ہو گی

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے قطر میں شروع ہوں گے۔ پاکستانی وزیراعظم خان نے افغان حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو فون کیا اور ان سے تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے طالبان کے ایک وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں افغان حکومت کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے 21 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اجلاس دوہا میں ہو گا۔
طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ انٹر افغان مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

Read Previous

ترکی، پانی کے زیادہ استعمال نے ہزاروں مچھلیوں کی جان لے لی

Read Next

ترک ممبر پارلیمینٹ علی شاہین پاکستانیوں کےشکر گزار

Leave a Reply