turky-urdu-logo

ترک ممبر پارلیمینٹ علی شاہین پاکستانیوں کےشکر گزار

پاکستانی خیراتی ادارے نے جنوب مشرقی ترکی میں شامی بچوں کے لئے اسکول کے قیام میں مالی مدد فراہم کی ۔

ترک پارلیمینٹ کے رکن علی شاہین نے ٹوٹیر پیغام میں کہا کہ پرائمری اسکول ، جو شامی سرحد کے قریب صوبہ گزیانتپ میں کویت کی سید ایسوسی ایشن کے تعاون اور پاکستان کے بیت المسلم ویلفیئر ٹرسٹ کی مالی اعانت سے پیر کے روز کھولا گیا پر پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ منصوبہ 100” سالوں میں 100 مخیر حضرات” مہم کا حصہ ہے جو گزیانتپ کی آزادی کی صد سالہ تاریخ کی یاد میں شروع کی گئی۔

گزیانتپ کے گورنر داود گل کا کہنا ہے کہ اناطولین خطے میں پانچ لاکھ شامی بچے رہتے ہیں اور ان کے لیے مزید سکولوں کی ضرورت ہے۔
علی شاہین جو حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ممبر بھی ہیں کا کہنا ہے پاک ترک دوستی کی کوئی مثال نہیں۔ سید ایسوسی ایشن کے محمود الائس کا کہنا تھا کہ آج ہم ترکی میں نواں سکول کھول رہے ہیں آپ کے تعاون کا شکریہ۔
بیت المسلم ٹرسٹ کے سربراہ عبدس ستار نے بھی ترکی کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں مدد کا موقع فراہم کیا۔

Read Previous

افغان حکومت اور طالبان میں بات چیت آئندہ ہفتے شروع ہو گی

Read Next

ترکی نے بنگلادیشی بحری جہاز کی مرمت کا ذمہ اُٹھا لیا

Leave a Reply